کیپٹن کرنل شیرخان کابیسواں یوم شہادت آج منایاجارہاہے۔
وہ 1970ء میں پیدا ہوئے اور14اکتوبر1994ء کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
کیپٹن کرنل شیر خان کنٹرول لائن پرکارگل کی لڑائی کے دوران جرات مندی اورہمت کی علامت بن کر سامنے آئے۔
انہوں نے پانچ جولائی1999ء کو بھارتی فوج کے حملے میں جام شہادت نوش کیا۔
وہ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشان حیدرحاصل کرنے والے دس شہداء میں شامل ہیں۔