پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا، دشواریوں کے باوجود تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے، غربت اور محرومیاں مٹانا چاہتے ہیں، چاہے کچھ بھی کرنا پڑے۔لاہورسے جاری بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کرے گی، بظاہر مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شور مچا کر مالی کرپشن سے توجہ ہٹانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کابیل آئوٹ پیکیج پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024