سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ عوام کاپیسہ لوٹ کر پُرتعیش زندگی گزارنے والے سیاسی رہنماملک میں لاقانونیت کاتسلسل چاہتے ہیں۔
ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنما بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے الزامات میں جیل گئے ہیں۔
ایک سوال پر فوادچودھری نے کہاکہ بدعنوانی کے مقدمے میں کسی بھی طبقے کے شخص سے مساوی سلوک کیاجائے گا۔