پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بدعنوان عناصر کو کسی صورت معاف نہ کرنے کی پالیسی سے ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ احتساب کاعمل اوپر سے شرو ع ہواہے۔
علی محمدخان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو آزادانہ فرائض انجام دیتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کررہاہے۔