آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
کراچی(خبر نگار) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے وِد ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز مالکان پر 2فیصد ٹیکس عائد تھا جسے 3فیصد کردیا گیا ہے، انوار سادات نے مطالبہ کیا کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فوری طور پر واپس لے،آئل اور گیس سیکٹر معیشت کا اہم جز ہے۔