چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والا سپاہی طیب حسین سپردخاک
نوشہرہ وادی سون (نامہ نگار)آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ چھمب سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے شہید ہونے والے سپاہی محمد طیب حسین شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان سرکی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ محمد طیب شہید نے سوگواران میں ماں، بیوہ، بہن اور چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔ شہید کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔