سرگودھا: آوارہ بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سرگودھا (نامہ نگار) آوارہ بیٹے نے تلخ کلا می کے بعد باپ کو فائرنگ کرکے مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گائوں 82 شمالی کا رہائشی زمیندار محمد مجاہد بسرا اپنے 25 سالہ بیٹے حسیب کو کام کاج کرنے کا مشورہ دیتا تھا اس مسئلے پر باپ بیٹے کے درمیان اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔ وقوعہ کے وقت بھی زمیندار مجاہد بسرا نے اپنے بیٹے کو آوارہ گردی سے منع کیا اور کام کرنے کا مشورہ دیا جس پر ملزم نے طیش میں آ کر پسٹل سے فائر کر کے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔