خیبر پی کے جیلوں میں قیدی خواتین بچوں کیلئے ایئر کولر لگانے کا فیصلہ
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ایئر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات خیبر پی کے مسعود الرحمن کی سربراہی میں صوبے بھر کی جیلوں سے آئے سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔