15 افسروں کی گریڈ 21 میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدہ پر ترقی
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ بیس کے پندرہ افسران کو گریڈ اکیس میں ایڈیشنل سیکرٹری عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں حافظ شیر علی،محمد حمیر کریم،زاہد اختر زمان، اسد الرحمان غنی، شکیل احمد مینگنیجو ،داود محمد باریج ،کیپٹن(ر)محمد محمود، ندیم محبوب، مومن آغا ،محمد عبداللہ خان سنبل، اعزازاسلم ڈار،راشد منصور، ظفر نصراللہ خان، علی ممتاز زیدی اور ہارون احمد خان شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔