کوئٹہ میں مبینہ غلط انجکشن لگانے سے نوجوان چل بسا
کوئٹہ (نیٹ نیوز) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا ہے، جس کے باعث نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔