سرگودھا: دہشت گردی کی دفعہ حذف، رکن اسمبلی چودھری حامد کا کیس سیشن کورٹ بھجوا دیا گیا
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت لیگی کارکنوں کیخلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کر کے کیس سیشن کورٹ بجھوا دیا گیا جہاں ایم این اے سمیت تین لیگی اراکین کے ضمانت کیس کی سماعت ہو گی۔
اس میں شہر کے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں دیگر گیارہ لیگی کارکنان پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔