افغانستان میں5.5شدت کا زلزلہ،کیلیفورنیا میں 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
کابل+واشنگٹن(آن لائن+انٹر نیشنل نیوز) افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی علاقے اور گہرائی79.84 کلومیٹر تھی۔علاوہ ازیںامریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں رجکریسٹ شہر کے قریب 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر زلزلہ شناسی لوسی جونز کا کہنا تھا کہ جنوبی کیلی فورنیا میںآنے والا زلزلہ 20 سالہ تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔