لبنان: گیس سٹیشن پر دھماکہ‘ 5 افراد ہلاک‘ 10 زخمی
بیروت(آئی این پی/شِنہوا)لبنان کے جنوبی قصبے باخون میں ایک گیس اسٹیشن پردھماکہ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے،سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ کے باعث ایک دو منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی،زخمیوںمیںسے بعض کی حالت نازک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے کئی عمارتوں اور دوکانوںکو نقصان پہنچا،یہ گنجان آبادی کا علاقہ تھا،دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگوںمیں افراتفری پھیل گئی، اور درجنوںخاندان اپنے گھروں سے باہرنکل آئے۔سول ڈیفنس ملازمین نے زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا اور عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کاروائی کی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے،کہ وہ زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ دیں۔