چین :طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
بیجنگ+ٹوکیو+کویت سٹی (صباح نیوز+این این آئی+اے پی پی)چین کے صوبہ لیائوننگ میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں6 افراد ہلاک ،سیکڑوں زخمی،گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ ریسکیواہلکاروں کے مطابق متاثرہ عمارتوں سے 210 افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھرجاپان کے جنوب مغرب میں شدید بارشوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںکو یت کی وزارت اسلامی امور نے ملک میں شدیدگرمی کے باعث جمعہ کا خطبہ مختصر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔