شہدائے پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہدائے پاکستان حکیم محمد سعید ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 8 تا20 جولائی آرام باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائے گا، یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کیاٹورنامنٹ میں انٹری کی آخری تاریخ 5 جولائی ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں اپنی شرکت کی تصدیق آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین کو کرا دیں ۔