اسجداقبال نے پاکستان کا سرفخرسے بلند کر دیا ہے ،صدر نیشنل بینک عارف عثمانی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان میںٹیلنٹ کی کمی نہیں اسی وجہ سے ہمارے کھلاڑی دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا سربلند کررہے ہیںاور کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کی مانیدہیںنیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کہ شعبوں میں پیش پیش رہا اور ہم نے اسنوکر کی ترقی کے لئے سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا نہ صرف حصہ بلکہ کھلاڑیوں کو ملازمت بھی فراہم کی یہی وجہ ہے کہ اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام دنیا کے صفہ اول کے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے یہ بات انہوں نے عالمی چمپئین اسجد اقبال کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک ، جمال باقر ، سید خرم حسین ، جاوید اشرف، انور فاروقی اور دیگر موجود تھے استقبالیے کے موقع پر مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسجد اقبال جوکہ نیشنل بینک کے افسر بھی ہیں انہیں اور پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو مبارک باد دیتا ہوں. کے انہوں نے قطرمیں کھیلے گئے ورلڈاسنوکر کپ میں ہمارے روائتی حریف بھارت کو شکست دی اور دنیا میں پاکستان کا سر فخرسے بلند کیا شوکت محمود خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے ۔ کہ اسجد اقبال اور انکے ساتھی کیوئسٹ محمدبلال نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا استقبالیے کے موقع پر اسجد اقبال اپنی ٹرافی کے ہمراہ تشریف لائے تو استقبالیے میں موجود افراد نے اسجد اقبال کا تالیوں کی گونج میں استقبال کیا گیا اور خراج تحسین پیش کیا ۔