کویت کرکٹ ٹیم پہلے انٹرنیشنل دورے پر روانہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کویت کرکٹ ٹیم قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تین T20 میچوں کی سیریز کھیلنیکیلئے روز دوحہ پہنچ گئی۔ تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 4 جولائی سے شروع ہو گی۔ MGA &MAHAAS SPORTSآفیشل سپورٹس اکویپمنٹ پارٹنر) ان میچز کو اسپانسر کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ الحافظ کمپنی کویت کرکٹ کے ساتھ میڈیا سلوشن پارٹنر کے طور پر کام کر رہی ہے۔محمود عبداللہ ٹیم منیجر، پشپا کمارا کوچ اور سنہان شاشیکا ٹیم ٹرینر ہونگے۔کاشف شریف ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کویت کی ٹیم قطر کے ساتھ 4 جولائی سے 6 جولائی تک میچز کھیلے گی۔ عالمی درجہ بندی میں کویت 27ویں جبکہ قطر 21ویں نمبر پر ہے۔