چیمپیئنز ٹرافی T-20 لیگ ' احمر بن ناصر کی سنچری سے شالیمار کلب سرخرو
کراچی۔(اسپورٹس رپورٹر) نوجوان اوپنر احمر بن ناصر کی جارحانہ سینچری 118 رنز، آف اسپنر انس جاوید اور لیف آرم اسپنر بلال منظور کی تباہ کن بولنگ 3.3 وکٹیں اور احمد عبالمالک کی 2 وکٹوں وکٹوں کی بدولت میزبان شالیمار کرکٹ کلب نیمدمقابل العامر کولٹس سی سی کو یکطرفہ مقابلے میں 94 رنز کی ہزیمت سے دوچار کر کے تیسری آل کراچی چیمپئینز ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیت کو گلے لگالیا۔ کا افتتاحی میچ جیت کر شاندار آغاز کردیا۔ مہمانِ خصوصی پیٹرن العامر کولٹس سی سی پیٹرن عبدالصمد نے شالیمار سی سی کے احمر بن ناصر کو سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر عتیق احمد بھی موجود تھے۔المنصورہ کرکٹ گرائونڈ گلبرگ پر کھیلے گئے میچ میں شالیمارکرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں صرف 3 وکٹیں کھوکر 208 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ جارح مزاج اوپنر احمر بن ناصر نے برق رفتار سینچری 118 رنز 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنأئے، احمر نے العامر سی سی کے تمام بولروں کی دل کھول کر پٹائی کی اور اننگز کے دوران 15 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین کی سیر کراس اور 5 بلند و بالا چھکے بھی لگائے، حمزہ محسن نے 4 چوکوں کی مدد سے 38، حسن جاویدنے 2 چوکوں بدولت ناقابلِ شکست 22 رنز بنائے۔ محمد عمر نے 2 وکٹیں31 رنز کے عوض لیں، احمد جمال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جوابی بیٹنگ میں 209 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے العامر کولٹس سی سی انس جاوید اور بلال منظور کی جادوئی بولنگ کے آگے 18 اوورز میں 114رنز پر۔ڈھیر ہوگئے۔ حبیب اللہ نے 15گیندوں پر جارحانہ 26 رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، عابد حسین نے 18 اور محمد عمر نے 15 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ آف اسپنر انسان جاوید نے صرف 9 اور لیف آرم اسپنر بلال منظور نے 16 رنز کے عوض تین تین وکٹیں، حاصل کیں، احمد عبدالمالک نے دو وکٹیں 29 رنز کے بدلے لیں۔