شعیب اختر نے قومی ٹیم انتظامیہ کو 'ڈرا ہوا' قرار دیدیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں او انتظامیہ کو 'ڈرا ہوا' قرار دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ہم اسی ڈری ہوئی ٹیم اور انتظامیہ کیساتھ جیت کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹیم کو جیت کی راہ پر لانے کیلئے دلیر کھلاڑی اور انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ ٹیم کو 1990کی دہائی کے کھلاڑی چاہیں جو’’بدمعاش کردار‘‘ کے ساتھ دلیرانہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے اور دلیر ہی انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ اب دنیا میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو نہیں ملتی۔ سمجھ نہیں آرہی کہ کیویز نے اتنی آسانی کیساتھ یہ میچ انگلینڈکو کیسے دیدیا؟ قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایونٹ کی بدترین شکست کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔