سینیٹر شہزاد وسیم کی صاحبزادی ثناء شہزاد کی شادی شاہ رخ سلیم کیساتھ انجام پا گئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی صاحبزادی ثناء شہزاد کی شادی شاہ رخ سلیم کے ساتھ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انجام پائی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی‘ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی‘ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘ سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین‘ عبدالعلیم خان‘ نعیم الحق ‘ اسد عمر ‘ ارشد داد، عمر سرفراز چیمہ ،قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز ‘ وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، فواد چوہدری ‘ اعظم خان سواتی‘ شفقت محمود‘ علی زیدی‘ فیصل واوڈا‘ علی امین گنڈہ پور ، معاون خصوصی عثمان ڈار ند،یم افضل چن ‘شہزاد اکبر، پیر نقیب الرحمن ‘ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن ، سابق ایم پی اے شہر یار ریاض ، ریاض فتیانہ ، اعلیٰ فوجی و سول حکام ‘ غیر ملکی سفراء ممبران سینٹ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،میئر چیف کمشنر اسلام آباد اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔