اسد عمر کی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ارشد داد سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے جمعرات کے روز سینٹرل سیکرٹیریٹ میں سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے اور تنظیم نو کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ بھی موجود تھے ۔