فنی تعلیم کے شعبے میں پاکستانی ٹرنیرز کا دوسرا وفدتربیت کیلئے چین روانہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کرتی ہوئی صنعت اور مستقبل میں اس کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ووکیشنل اور ٹیکنیکل کمیشن (نیوٹیک)نے ہواوے ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ پاکستان کے تعاون و اشتراک سے ملک بھر کے پیشہ ورانہ و فنی تربیت فراہم کرنے والے متفرق اداروں سے سترہ ماہرین و اساتذہ منتخب کئے گئے ۔ ان فنی ماہرین و اساتذہ کو ایک ماہ کے تربیتی کورس پر چین بھیجا جائے گا ۔ چئیرمین نیوٹیک سید جاوید حسن نے ٹرنیر ز کے وفد کی چائنا تربیت روانگی کے موقع پرگفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضرورت کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہما رے ٹیوٹ ریفارم ایجنڈے کے لئے اہم ترین امر ہے ۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائیرکٹر ، ڈاکٹر ناصر خان نے پاکستان کو اساتذہ کو مزید قابل و ہنر مند بنانے کے لئے ہواوے کے تعاون کی بھرپور پذیرائی کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے خیر سگالی پر مبنی پراجیکٹس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔