بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی تاریخ ساز اقدام ہے:مخدوم عطا حسین
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما مخدوم عطا حسین اور ایم ایف ایس ن کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری خلیل ستی نے مشترکہ بیان میں عمران خان حکومت کی جانب سے ملک میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کے فیصلے کو تاریخ ساز قراردیا ہے مخدوم عطا حسین اور خلیل ستی نے مزید کہا ہے کہ ملک اوربیرون ملک بڑے بڑے سیاستدانوں‘ تاجروں ‘صنعتکاروں ‘سفارتکاروں سمیت دیگر امیر لوگوں نے ہمیشہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا اقتدار کی مسند پربیٹھے وزیراعظم‘صدور‘وفاقی وصوبائی وزراء ‘وفاقی وصوبائی مشیروں‘ طاقتور بیورو کریٹس نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر اربوں‘کھربوں روپے کا ناصرف بنک بیلنس بنایا بلکہ اپنے غریب عزیز رشتہ داروں اورملازمین کے نام پر جائیدادیں بنائیں جنکی چاروں صوبوں اوربیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں موجود ہیں جنکا کھوج لگا کر انہیں قومی تحویل میں لیکراوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے تاکہ ملک قرضے کے بوجھ تلے سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اورعوام کو حقیقی معنیٰ میں ریلیف مل سکے۔