سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس فیروزدین کی کار ان کے گھر سے چوری ہوگئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے تلسہ روڈ میںسابق چیف کمشنر انکم ٹیکس فیروزدین کی کرولا کار ان کے گھر سے چوری ہوگئی انہوں نے بتایا کہ میرے گھر مکان نمبر33 سٹریٹ نمبر6 . C لین نمبر6 شیر زمان کالونی تلسہ روڈ میں نامعلوم چور ان کے گھر داخل ہوئے اور سٹرانگ بلیو کلر کی کرولاGLI کار نمبرLHV - 134 چوری کرکے فرارلے گئے قریبی گھر میں لگے سی سی کیمرے سے واردات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے فوٹیج کے مطابق چور ایک روز قبل بھی واردات کرنے آئے لیکن ان کا بس نہ چلا اور اگلے روز گاڑی چوری کرکے لے گئے ۔