شاہ خالد کالونی میں کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے 7قمار باز گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والوں ، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور کرایہ دارای ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ ائیر پورٹ پولیس کو اطلا ع ملی کہ شاہ خالد کالونی میں کرکٹ میچ پر جواء چل رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کرکے جواء کھیلنے میں مصروف قاضی راشد ، خرم ، سفیر ، ظفر ، ذوالفقار ، اقبال اور اشفاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 16750روپے ، 06عدد موبائل فون ، ایک عدد ایل ای ڈی اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لئے تھانہ نصیر آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر شاکر اور خان ویز سے 40لیٹر کھلا پٹرول اور نعیم کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ کینٹ پولیس نے اورنگزیب ہوٹل کے مالک حسن زیب اور سٹائل پیلس کے مالک مصری خان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔