مولانا فضل الرحمن نے ختم نبوتۖ کا قانون تبدیل کرنے کی کوشش کرنیوالے مجرموں کوقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا
متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحفظ عقیدہ ختم نبوتۖ کا قانون تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے مجرموں کوقرار واقعی
سزا دینے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے واضح کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتۖ دین کی اساس ہے ختم نبوتۖ قانون میں تبدیلی کے مجرموں کی نشاندہی ہو گئی ہے اور ہائی کورٹ کی اس پر تفصیلی رپورٹ بھی آچکی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی تفصیلی رپورٹ آنے کے اس موقع پر ہم اپیل کرتے ہیں کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوتۖ کا کاقانون تبدیل کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے جن کی وجہ سے پورے ملک میں ایک بے چینی کی فضا بنی اور مذہبی طبقے میں انتہائی تشویش کا باعث ہوا اور پوری امت کو پریشانی میں مبتلا کیا ایسے ملک و دین دشمن عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔