لاہور: جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز بلیاں پکڑنے میں مصروف

Jul 05, 2018 | 14:41

ویب ڈیسک

لاہور : جناح ہسپتال سرجیکل یونٹ فور کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی جس کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشن چھوڑ کر بلی پکڑنے کی جدوجہد میں شامل ہونا پڑا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جناح ہسپتال کے سرجیکل یونٹ فور میں قائم آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز آپریشن میں مصروف تھے کہ اچانک اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی بلی اندر گھس آئی اور ڈاکٹروں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ڈاکٹرز بلی پکڑنے کیلئے آگے بڑھے تو بلی چھلانگ لگا کر آپریٹنگ مشین کے اوپر چڑھ کر بیٹھ گئی۔ بلی کو دیکھ کر تمام سٹاف ششدر رہ گیا اور ڈاکٹرز نے آپریشن ادھورا چھوڑ کر بلی پکڑنے کی کوشش شروع کر دی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں آورہ جانوروں کے گھسنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں مگر کسی بھی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے گئے جس سے عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں