لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اپیلٹ ٹریبونل کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے دور رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کے روبرو مقف اختیار کیا کہ ان کے مکل نے کاغذات نامزدگی میں کوئی اثاثے نہیں چھپائے جب کہ درخواست گزار کے وکیل نے کا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے برعکس جمع کرائیں۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آباد کے گھر کی مالیت 20 کروڑ ظاہر کی اور کاغذات نامزدگی میں اسی گھر کی مالیت 3 لاکھ روپے ظاہر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کا ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024