رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک کے تصادم, 6 افراد جاں بحق9 زخمی

Jul 05, 2018 | 11:57

ویب ڈیسک

رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بساور ٹرک کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق جبکہ9 شدید زخمی ہوگئے۔فتح پورپنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کےنتیجہ میں ایک خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدیدزخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، موٹروے اور پنجاب پولیس موقع پرپہنچ گئی، ریسکیو نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھیشامل ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہکو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، حادثہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیشآیا۔

مزیدخبریں