سیالکوٹ: امارات ائرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اتار لیا
سیالکوٹ(نامہ نگار) سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ پر دبئی سے آنے والی امارات ائرلائن کی پرواز EK 620 سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ تاہم جہاز کو پائلٹ نے بحفاظت اتار لیا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ ائر لائن حکام نے جہاز کو جانچ پڑتال کے روک لیا اور دبئی جانے والے مسافروں کو ہوٹل بھجوا دیا۔جہاز میں 254 مسافر سوار تھے۔ دبئی نہ جاسکنے والے مسافروں کوآج 5 جولائی کو دبئی روانہ کیا جائے گا۔