جوہر ٹائون: 2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش برساتی نالے سے برآمد
لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاؤن میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 24 سالہ نوجوان کی نعش برساتی نالے سے مل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جناح ہسپتال کے قریب برساتی نالے میں 24 سالہ نوجوان کی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعش نالے سے باہر نکالی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق بعدازاں متوفی نوجوان کی شناخت مہیب قمر کے نام ہوگئی ہے جو منگل کے روز سے لاپتہ تھا جو بارش کے دوران کسی کام سے گھر سے نکلا اور سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نالے میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔