روس: گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی‘ 63سالہ شخص ہلاک‘ 3زخمی‘ فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والے شہر سوچی میں خوف وہراس
سوچی (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے شہر سوچی کے ضلع ڈیگومیز میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی‘ 63سالہ شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ اس شہر میں فٹبال ورلڈ کپ ہو رہا ہے‘ ماحول خوفزدہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردی سے واقعہ کا تعلق نہیں۔ ڈرائیور کو اونگھ آنے سے حادثہ ہوا ہے، اس کی شناخت نہ ہوسکی۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔
گاڑی چڑھا دی