میاں نواز شریف اور مریم نواز پارٹی میں اختلاف رائے کی آواز نہیں سننا چاہتے, انتخابات کے بعد روایتی حکومت نہیں بن سکتی: چوہدری نثار
ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ وہ اکیلے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کسی آزاد امیدوار سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کوئی گروپ بنا رہے ہیں، جیپ کا نشان ذاتی پسند تھی ، ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر فیصلہ آنے سے پہلے بات نہیں کرسکتا، کیس بہتر طریقے سے لڑا جاسکتا تھا، لندن میں بیٹھی بی بی پہلے بولتی ہے پھر سوچتی ہے ۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا کوئی پرسان حال نہیں ،ایک دن صدر بیان دیتا ہے کہ قومی حکومت بننی چاہیے دوسرے دن پارٹی کا گمنام ترجمان کہتا ہے کہ صدر کے بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں. ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز پارٹی میں اختلاف رائے کی آواز نہیں سننا چاہتے، فوج اور عدلیہ سے دشمنی نہ لینے کا مشورہ صرف میں نے نہیں دیا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد روایتی حکومت نہیں بن سکتی، جیتنے والی پارٹیاں فیصلہ کریں گی کہ قومی حکومت ہونی چاہیے یا نہیں ، میں پیچھے بیٹھ کر قومی سوچ کو سپورٹ کرتا رہوں گا.