سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے شوپیاں میں زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی 2 کشمیری خواتین کا ازسرنو پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے قبروں کی کھدائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قبروں کی کھدائی لواحقین کی اجازت کے بعد کی جائے۔ سید علی گیلانی کو ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں رہا کرنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب شمالی و جنوبی کشمیر میں شوپیاں و بارہ مولہ واقعات کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ہندوارہ قابض فوج نے ایک جھڑپ کے دوران 2 مجاہدین کو شہید کر دیا جن کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس دوران مجاہدین کی فائرنگ سے 2 فوجی آفیسر بھی زخمی ہو گئے۔ کشتواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہکرفیو بدستور جاری ہے ایک اور لاپتہ 10سالہ لرکے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ فورسز کے تشدد سے مزید 40سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ علی گیلانی کو رہائی کے بعد صورہ میڈیکل ہسپتال میں طبی معائنے کیلئے لایا گیا جہاں چند ہی لمحوں میں انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم انہیں ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ ان کی دوبارہ گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024