لاہور(کلچرل رپورٹر)قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور کی بک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اصغر ندیم سید چیئرمین بک سلیکشن کمیٹی کے زیر صدارت قائد اعظم لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر پروفیسر کنول آمین وائس چانسلر کالج آف ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور ،ڈاکٹر نجیب الدین جمال پروفیسر اردو ڈیپارٹمنٹ فورمین چارٹرڈ یونیورسٹی ایف سی کالج لاہور،محمد بوٹا نجم ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور،چیف لائبریرین قائد اعظم لائبریری عبدالغفور، شیخ عبد الرحیم لائبریرین اور ایکوزیشن انچارج قائد اعظم لائبریری مس فروا تقی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب/ سیکرٹری بورڈاف گورنرز قائد اعظم لائبریری ڈاکٹر عائشہ سعید کی خصوصی ہدایات پراسلام آباد اور لاہور کے اچھی شہرت رکھنے والے پبلشرز اوربک سیلرز کو مدعو کیا گیا۔ اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ لائبریری قارئین کے لئے تازہ ترین (Latest) کتابوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔ بک سیلرز اور پبلشرز نے تقریباً تمام مضامین پر کتابوں کے سٹال قائد اعظم لائبریری کے جناح ہال میں لگائے۔ بک سلیکشن کمیٹی نے قارئین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 416 کتابیں اور 70 ملکی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد کا قائد اعظم لائبریری کے قارئین کے لئے انتخاب کیا۔ لہذا کمیٹی کی جانب سے کتابوں اور رسائل و جرائد کی خریداری کی منظوری بھی اسی وقت دے دی گئی۔مس فروا تقی لائبریرین/ ایکوزیشن انچارج نے کمیٹی ممبران کو کتابوں کے انتخاب میں معاونت کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024