غزہ میں حماس کے زیر اہتمام قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

فلسطینی تنظیم حماس کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں حماس کے لیڈروں اور تنظیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق سلیمانی کی تصاویرغزہ شہر میں نامعلوم سپاہی کے لیے قائم کردہ یادگار پارک میں واقع جنازہ گاہ میں رکھی گئیں۔ اس تعزیتی کیمپ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے رہ نماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سلیمانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔