دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔5جنوری 1949کو آج ہی کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا۔اس دن کی مناسبت سے ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیںگے جس کا مقصد اقوام متحدہ کو یہ یادلانا ہے کہ وہ کشمیر کے تنازعے کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔