یپلز لائرز فورم کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں مقدمات اور انتقامی کاروائیوں سے ڈرا نہیں سکتی, پیپلز پارٹی کو نہ پہلے دھمکایا اور جھکایا جا سکتا اور نہ اب کوئی کر سکتا ہے ,پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑتی رہے گی ,ہم بھٹو والے ہیں ہم اپنے حقوق کے لئے پھانسیاں، کوڑے، جیل اور دہشت گردوں سے پہلے بھی مقابلہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کے لئے پھانسی کا پھندہ چوم لیا. شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہاتھا میں آمر کے ہاتھوں مرنا قبول کروں گا لیکن تاریخ کے ہاتھوں مرنا قبول نہیں کرسکتا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عوام کے جدوجہد کرتے ہوئے شہادت قبول کی, آج عوامی جدوجہد کا پرچم بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زردار عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بہادر اور جرات مند ہیں ،وہ جیل اور سزاؤں سے نہیں ڈرتے، وقت ثابت کرے گا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی عوامی جدوجہد کے لئے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024