وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں سازشیں ناکام بنائیں گے۔کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے 91 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھٹو صاحب اس ملک کے پسماندہ لوگوں کے ساتھ تھے، انہوں نے 1973 کا آئین دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہم سب مل کر آئین کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کورٹ کچہریوں کے چکر لگاتی رہی ہے، آصف زرداری کا معاملہ عدالت میں ہے، کچھ نہیں کہوں گا، بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں سازشیں ناکام بنائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024