سعودی عرب کے بعد یو اے ای بھی 3.2 ارب ڈالر کا تیل ادھار دیگا، یو اے ای ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران6 جنوری کو وزیرا عظم کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں اس پیکیج کا اعلان کرینگے ، ادھار کی سہولت ملنے سے سالانہ خام تیل کی درآمد کیلئے درکار 12.5ار ب ڈالر میں سے 6.4ارب ڈالر کا بندوبست ہوگیا ۔وفاقی حکومت نے ادھار پر تیل کی یو اے ای سے 3.2ارب ڈالر مالیت کی ایک اور سہولت کا انتظام کرلیا، سعودی عرب اور یو اے ای سے ادھار پر تیل کی سہولت کے بعد پاکستان نے سالانہ خام تیل کی درآمد کے لیے درکار 12.5ار ب ڈالر میں سے 6.4ارب ڈالر کا بندوبست کرلیا جبکہ سالانہ 4.2ارب ڈالر کی درآمدی ایل این جی میں سے سعودی فنڈ سے 1.5ارب ڈالر کی قرض کی سہولت میسر ہوگی۔ ملک میں خام تیل اور آر ایل این جی کی سالانہ درآمد کیلئے درکار 16.7ارب ڈالر میں سے 7.9ار ب ڈالر قرضہ سہولت کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38