پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کی اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی اور جہاز کے دروازے بند ہونے کے نیتجے میں مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔یہ واقعہ صبح 7بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کے باوجود طیارہ پروان نہیں بھر سکا اور تمام مسافر جہاز کے اندر ہی انتظار کرتے رہے جبکہ کئی مسافروں کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کے مطابق پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔دوسری جانب مسافروں نے شکایت کی کہ انہوں نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو عملے نے ان سے موبائل فون چھین لیا۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں لندن کے پچاس سے زائد مسافر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ گذشتہ برس بھی پیش آیا تھا جب پیرس سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے اے 750 میں اے سی سسٹم بند ہونے کے باعث ایک نومولود بچے سمیت دیگر مسافروں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کا سی ای او نے نوٹس بھی لیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024