نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ ڈاکو مارا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو سی فور میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔
ڈاکو ہلاک