امریکہ: نماز جمعہ پڑھنے کی سزا 200 مسلمان نوکری سے فارغ

کولوراڈو (آن لائن) امریکی ریاست کولوراڈو میں نماز جمعہ ادا کرنے کی پاداش میں تقریباً 200 مسلمانوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک گوشت فیکٹری کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب انہیں خبر ملی کہ کہ کارخانے میں کام کرنیوالے مسلمان ملازم نماز جمعہ ادا کرنے گئے ہیں۔ فیکٹری مالک نے نماز جمعہ ادا کرنے گئے مسلمان ملازمین کو دوبارہ فیکٹری میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ملازمت سے محروم کئے گئے شہریوں میں بیشتر صومالیہ اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نوکری سے نکالے گئے بہت سے مسلمان ملازمین گزشتہ 10 سال سے بھی زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔