وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پاکستان مین متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور زیرغور رہے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری کے دورہ پاکستان پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔