ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منائی گئی۔سینکٹروں من وزنی کیک کاٹے گئےلنگر و نیاز کا شاندار انتظام کیا گیا

سرور کائناتسرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت بھرپور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیالاہور میں بارہ ربیع الاول کی خوشی میں پندرہ سو وزنی کیک کاٹا گیاکیک کی خاص بات اس کی بناوٹ اور تزئین وآرائش تھی جس کو ہردیکھنے والے نے پسند کیچنیوٹ میں تریسٹھ سو پونڈ کا کیک کاٹا گیا ۔آٹھ لاکھ روپے لاگت والے کیک کو تین روز میں ستر افراد نے تیار کیا اس مبارک موقع کی مناسبت سے سکھر میں دریائے سندھ میں کشتی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیاعاشقان رسولﷺ کی جانب سے درود وسلام کی صدائیں گونجتی رہیں جس نے فضا کو پیارے نبی ﷺ کے نام مبارک سے معطر کردیادوسری جانب کالی کملی والے ﷺ کی یوم ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر لنگر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیاملتان میں پچاس من حلوے کی دیگ تیار کی گئی جسے بعد میں تیس ہزار افراد میں تقسیم کیا گیا