18ویں ترمیم: وفاقی اداروں کا کنٹرول لینے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کا وزیر اعظم کو خط
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 18ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں وفاقی حکومت سے متعدد ادارے صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اس کے لئے حکومت پنجاب نے وزیراعظم کو لیٹر لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینےفٹ، نیشنل کالج آف آرٹس، نیشنل ٹیکسائل یونیورسٹی پنجاب کے حوالے کر دی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی حکومت کو لیٹر لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو ادارے اب صوبوں کے دئیے جانے تھے وہ ابھی تک وفاقی وزارتوں کے کنٹرول میں ہیں ان کو صوبوں کے حوالے کیا جائے۔