مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی ہر سال 14 اگست کا آغاز مسجد نبوی میں نوافل اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پاکستان کی سربلندی اور ملک و قوم کے لئے خصوصی نوافل اور دعاﺅں سے کیا جاتا ہے۔ جبکہ امسال رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ استقبال رمضان اور یوم آزادی کی تقریبات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ تقریباً تمام پروگراموں میں نظریہ پاکستان اور موجودہ پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوں گے جبکہ بچے اور بچیوں میں تلاوت قرآن/ نعتیہ پروگرام\\\' ملی ترانے\\\' کوئز پروگرام اور عشائیہ کا خصوصی بندوبست کیا ہے۔ رواں برس 13 اور 14 اگست جمعرات رات 9 بجے پروگرام شروع ہو گا۔ جبکہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر انتظام بھی تقریب ہو گی۔ جو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ منائی جائے گی۔ جو کنوینر سعودی عرب جاوید اقبال بٹ کریں گے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی تنظیم تعلیمی و سماجی کمیٹی کے زیر اہتمام بھی ایک پروگرام ہو گا اس کے علاوہ الخبر فورم ڈاکٹر فورم کے تحت بھی تقریبات کا آغاز ہو گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024