کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے )کوےت میں 45سالہ پرانے لیبر قانون کو تبدیل کرکے نیا قانون بنادیاگےا ہے پرانے قانون میں کارکنوں کی بجائے آجروں کے لئے زیادہ سود مند تھا ۔نئے قانون میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے کارکنوں کو زیادہ حقوق دئےے گئے ہیں جن میں سالانہ چھٹیاں ،سروس شامل ہیں ۔ویزوں کاکاروبار کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں بشمول قیدکا اعلان کیا گےا ہے ۔ان کاروباری شخصےات کے لئے سخت سزائیں مقررکی گئی ہیں جو غیرملکی کارکنان بھرتی تو کرلےتے ہیں مگر انہیں ملازمتےں یا تنخواہیں اداکرنے میں ناکا م ہوجاتے ہیں ،بحثکے دوران متعدد ارکان پارلیمنٹ نے پرانے قانون پر تنقید کی جس میں غیرملکی کارکنوں کے ساتھ توسختی بھرتی گئی ہے تاہم آجروں کو سہولتےں دی گئی ہیں تاہم نئے قانون میں بھی اسپانسر سسٹم ختم نہیں کیا گےا ۔قانون کے مطابق حکومت ایک پبلک اتھارٹی قائم کرے گی جو بیرونی ممالک سے کارکنوں کی بھرتی کی ذمہ دارہوگی ۔نئے قانون کے مطابق سالانہ چھٹےاں 30رکھی گئی ہیں حتی کارکن نے کمپنی میں مسلسل 9ماہ ماہ تک کام کیا ہو ۔ارکان پارلیمنٹ میں نے تاہم بیروزگاری فنڈ قائم کرنے کی مخالفت کی ۔نیا قانون 7باب اور 142شقوں پر مشتمل ہے جس سے آجر اورملازمین کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملے گی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024