پاکستان پیپلز پارٹی سپین کی طرف سے پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی دوسری برسی انتہائی عقیدت و احترام سے مسجد منہاج القرآن میں منائی گئی جس میں بار سلونا‘ ترتوسا اور سپین کے دوسرے علاقوں سے پارٹی کارکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی‘ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کے کوآرڈینیٹر حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے بےان میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کا اولین مقصد پاکستان کی مضبوطی‘ عوام کی خوشحالی اور جمہوری نظام کا نفاذ تھا‘ جو کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے باپ اور قائد کے اس عوام دوست اور جمہوریت پسند مشن کو اپنی جان کی قربانی دے کر پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم قربانی اور ان کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو‘ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی جس پاسداری کے لئے محترمہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا‘ اس کی تکمیل کے لئے ہم اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے اور جمہوریت اور عوام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر دنیا کی تاریخ میں ایک المناک اور سوگوار دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پرمحمد اقبال چودھری‘ پیپلزپارٹی کتلالونیہ کے صدر چودھری لہراسب رضا۔ پیپلزیوتھ اسپین کے سیکرٹری جنرل امجد فاروق تارڑ جاوید اقبال گل یاسر رانجھا ملک ابرار نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کی عظمت اور سلامتی کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ برسی کے اس پروگرام کے آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قائد اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور ان کے ساتھیوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا علامہ عبدالرشید شریف نے کروائی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024