کراچی لاہور (مارکیٹ رپورٹرکامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز تیزی کی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 50.93پوائنٹس کے اضافے پر دوبارہ 9437.85 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 81کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار تیزی پر غالب رہا تفصیلات کے مطابق بینکوں‘ آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے حصص میں غیرملکی سرمایہ کاری کے اثرات ‘خریداروں کی عدم دلچسپی اور گزشتہ روز کے نسبت کاروباری حجم میں 9.45کروڑ حصص کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ ‘آئل اینڈ گیس‘ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر کم داموں خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی تیزی پر حاصل کرلئے جس کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 50.93پوائنٹس اضافے پر 9300 کی نفسیاتی حد عبور کرکے دوبارہ 9437.85کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس سے ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے آغاز پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 12ارب 81کروڑ 62لاکھ 26 ہزار 259 روپے کا اضافہ رہا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی پیر کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 18.35 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 2917.53 پوائنٹس پر بند ہوا مجموعی طور پر 100 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 41 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 24 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 35 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024